جینت پاٹل نے اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا کہ 'سی اے جی نے تمام بدعنوانیوں کی جانب توجہ دلائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری حکومت اس کی جانچ نہیں کرے گی لیکن ریکارڈز میں کیا ہے،ہم اس پر توجہ دیں گے، پاٹل نے کہا کہ اسی طرح کی سی اے جی کی باتوں پر توجہ دینی ہوگی۔
این سی پی رہنما نے مزید کہاکہ 'دیویندر فڑنویس نے این سی پی رہنما اجیت پوار کے ساتھ حکومت بنائی تھی جس کا مطلب ہے کہ اجیت پوار بے قصور تھے اور فڑنویس کو اس بات کا علم تھا، اس کے باوجود بی جے پی کی قیادت والی حکومت نے پانچ برسوں میں اجیت پوار پر مسلسل الزامات عائد کئے اے سی بی نے اسے ثابت بھی کیا۔
جینت پاٹل نے کہا کہ 'اس کے علاوہ ریاست میں بے موسم بارش سے کسانوں کے متاثر ہونے سے متعلق سرمائی اجلاس میں بحث ہوگی اور اب سبھی کی نگاہیں اس بات پر ہیں کہ موجودہ حکومت کسانوں کے لیے کون سا فیصلہ لیتی ہے۔