ریاست میں اس دوران صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں 2،234 کیسز کی مزید گراوٹ درج کی گئی ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اب کم ہوکر 1،16،543 ہوگئی ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4،909 نئے کیسزسامنے آنے سے مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 16،92،693 پہنچ گئی ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران 6،973 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15،31،277 ہوگئی ہے اور مزید 120 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 44،248 ہوگئی ہے۔
ریاست میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ بڑھ کر 90.46 فیصد ہوگئی جبکہ شرح اموات محض 2.61 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹرا پورے ملک میں کورونا کیسز اور اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔ سب سے زیادہ ایکٹو کیسز بھی اسی ریاست میں ہیں ۔