پونے کے ڈویژنل کمشنر دیپک مہی سالکر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں مریضوں کو نگرانی کے لیے پونے کے ایک سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔
یہ جوڑے یکم مارچ کو دوبئی سے واپس آئے تھے۔ وہ 40 لوگوں کے اس گروپ کا حصہ تھے جو دوبئی گیا تھا۔ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ 'ہم ان تمام لوگوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں جن کے ساتھ وہ رابطے میں آئے تھے'۔
پونے کلکٹر نول کشور رام نے بتایا کہ دونوں کورونا وائرس کے مریضوں کے لواحقین کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں اور لیبارٹریوں میں بھیج دیئے گئے ہیں۔