اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن(Aurangabad municipal corporation) کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کا کہنا ہیکہ بغیر ویکسین کے بازار میں نظر آنے والے چالیس سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں پر قانونی چارہ جوئی بھی کی جاسکتی ہے۔
کورونا مثبت کیسز(coronavirus positive cases) میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود انتظامیہ کسی بھی طرح کا کوئی رِسک لینا نہیں چاہتی اس لیے ویکسین کو لازمی قرار دینے پر غور کیا جارہا ہے۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کا کہنا ہیکہ کورونا ویکسین کے معاملے میں چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کا جیسا رسپانس ملنا چاہیے ویسا نہیں مل رہا ہے اس لیے انتظامیہ اس بات پر غور کررہی ہے کہ چالیس سال سے زائد عمر کے افراد اگر بغیر ٹیکہ لگائے گھومتے دکھائی دیئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا تاہم یہ بات ابھی حکومت کے زیر غور ہے اگر حکومت کی جانب سے اجازت مل جاتی ہے تو اورنگ آباد میں فوری اس پر عمل شروع ہوجائے گا ۔