گزشتہ روز پانچ افراد کی کورونا وائرس سے مثبت تشخیص کے بعد آج یہ تعداد کل 10 ہو چکی ہے۔ ان مریضوں میں سے رپورٹ آنے سے پہلے ہی ایک 45 سالہ شخص کا انتقال ہو گیا۔
مالیگاؤں میں اب تک کل 10 افراد کورونا وائرس کے مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں سے تین خواتین، ایک غیر مسلم جس کا تعلق چانڈور گاؤں جو مالیگاؤں شہر سے بیس کلو میٹر دوری پر ہے۔ اسی طرح سے دو افراد کا تعلق چالیس گاؤں سے ہے۔ ان دس میں ایک نوجوان ایک ماہ پہلے عمرہ کی سعادت سے آیا تھا۔ اس کو ابھی سول ہاسپٹل کے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو دلاور ہال قدوائی روڈ پر 14 روز کے لیے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
اس طرح شہر کو پوری طرح سے سیل کر دیا گیا ہے۔
مالیگاؤں میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے شہر کی تمام سیاسی، سماجی و ملی شخصیات نے عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔