ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 218 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے مزید چار مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ طبی احکام نے جمعرات کو اس بات اطلاع دی ہے۔
مراٹھواڑہ کے ضلع صدر دفاتر سے موصول اعدادوشمار کے مطابق علاقہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں کورونا کے 82 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اور دو مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ عثمان آباد اور جالنہ میں بالترتیب 29 اور13 نئے کیسز درج کیے گئے جبکہ ایک ایک متاثرہ شخص کی موت ہوگئی ہے۔
اسی طرح ناندیڑ میں 34، بھیڑ میں 34، لاتور میں 22 اور ہنگولی میں 30 لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔