ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 406 نئے معاملات

اورنگ آباد میں 22422 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 824 مریض اس مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا
اورنگ آباد میں کورونا
author img

By

Published : Sep 16, 2020, 12:08 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، 15 ستمبر کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 406 نئے معاملات سامنے آئے ہیں، ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 29208 ہوگئی ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

ضلع میں 824 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 22422 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 5962 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے ۔

کورونا مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے، مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹس لگائے ہیں، تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلنے، سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے، جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.