تمام اضلاع کے صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع عثمان آباد سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں انفیکشن کے 115 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ نو افراد کی موت ہوگئی۔
اس کے بعد لاتور میں 53 نئے کیسز اور آٹھ کی موت، اورنگ آباد میں 100 نئے کیسز اور پانچ کی موت، بیڑ میں 165 نئے کیسز اور چار افراد کی موت ہوگئی۔
وہیں ناندیڑ میں 53 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ہنگولی میں 5 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، جالنہ میں 40 نئے کیسز اور پربھنی میں 21 نئے کیسز درج کئے گئے۔
یو این آئی