جلگاوں:ریاست مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں واقع ایرنڈول جامع مسجد کو کلیکٹر کے حکم کے بعد عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے بمبئے ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ میں ایک مفاد عامہ داخل کی گئی تھی۔ اس ارضی پر ہائی کورٹ کے جج آر ایم جوشی نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ جلگاؤں ضلع کلکٹر نے اس معاملے کو لے کر جو بھی احکامات دیے ہیں۔ ان پر پابندی لگائی جائے اور جمعہ مسجد میں دوبارہ نماز پڑھنے کی بھی اجازت بمبے ہائی کورٹ کے جج نے دی ہے۔
ارنڈول جامع مسجد ٹرسٹ کے وکیل ایس ایس قاضی نے کہا کہ پچھلے کہیں سالوں سے جامع مسجد میں لوگ نماز پڑھ رہے ہیں، اچانک 11 جولائی کو جلگاؤں ضلع کلکٹر نے ایک حکم دیا اور مسجد میں صرف دو لوگوں کو نماز پڑھنے کی اجازت دی اور 14 تاریخ سے مسجد کو سیل کر دیا گیا۔
ساتھ ہی وکیل کا کہنا ہے کہ کلکٹر کا حکم مکمل طور پر غیر قانونی تھا۔انہوں نے ایک طرف کاروائی کی تھی۔ اسی لیے بمبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ داخل کی گئی۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے معاملے کی باریک بینی سے سماعت کی اور اپنے پہلے حکم میں ممبئے ہائی کورٹ نے کہا کہ جلگاؤں کلکٹر نے جامع مسجد سے متعلق جو حکم جاری کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: Jalgaon Masjid کلکٹر نے کیوں ایرنڈول کی جامع مسجد کو بند کیا
اس پر بری طرح سے پابندی لگنی چاہیے ساتھ ہی علاقے میں نافذ 144 کے بارے میں جج نے یہ بھی کہا کہ کلکٹر 144 نافذ کرنے کا حکم نہیں ہے۔ ایرنڈول مسجد کیس کے بارے میں بمبئے ہائی کورٹ نے کلکٹر کے تمام احکامات پر روک لگا دی ہے۔ یہ بھی کہا ہے کہ ایرنڈول تحصیلدار اور نگر پنچایت مسجد کی چابیاں مسجد کمیٹی کو واپس دیں اور وہاں نماز دوبارہ شروع کی جائے۔ اگلی سماعت ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بینچ میں دو ہفتے بعد ہوگی۔