ETV Bharat / state

مالیگاؤں: کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

author img

By

Published : Apr 22, 2020, 4:58 PM IST

مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. گزشتہ تیرہ روز میں یہاں کورونا مریضوں کی تعدا بڑھ کر 96 تک پہنچ گئی ہے.

مالیگاؤں: کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ
مالیگاؤں: کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. گزشتہ تیرہ روز میں یہاں کورونا مریضوں کی تعدا بڑھ کر 96 تک پہنچ گئی ہے. اگر اس بیماری پر قابو نہیں پایا گیا تو مستقبل میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شب برات سے ایک روز قبل پانچ مریضوں میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا تھا. اس وقت اس پانچ مریضوں میں سے ایک شخص کا انتقال ہو گیا تھا.اس کے بعد کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد یں مسلسل اضافہ ہوتا چلا گیا.جس سے اب تک 8 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے. اس اموات میں ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر اور ایک بی یو ایم ایس خاتون ڈاکٹر بھی شامل ہیں.

تمام کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کو سول, جیون اور منصورہ ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے. اسی طرح سے ان کی اہل خانہ کو مالیگاؤں ہائی اسکول, جے اے ٹی اسکول اور تہزیب اسکول میں رکھا گیا ہے. شہر کے بیس سے زائد علاقوں کو ریڈ زون میں بھی ربدیل کر دیا گیا ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.