ریاست مہاراسٹر میں کورونا کا قہر جاری ہے،کورونا کے معاملے میں مہاراشٹر ملک میں پہلے نمبر ہے، تو وہیں ضلع اورنگ آباد دوسرے نمبر پر ہے، یہاں مریضوں کی تعداد ساڑھے پانچ سو سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ ایک درجن سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئیں ہیں۔ تو 70 سے زائد لوگ صحت یاب ہوکر گھر واپس جا چکے ہیں ۔
اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافے کی بنیادی وجوہات کے بارے میں جب ای ٹی وی بھارت نے جاننے کی کوشش تو پتا چلا کہ 13مارچ کو اورنگ آباد شہر میں کورونا کا پہلا مریض ملا تھا، جس کے بعد 26اپریل تک کورونا کے محض تین معاملے ہی سامنے آئے تھے ۔
لیکن گزشتہ دو ہفتوں میں اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دس گنا اضافہ ہوا ہے، اس بات کی جانکاری ڈسٹرکٹ سیول سرجن ڈاکٹر سُندر کلکرنی
نے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز تقریبا کورونا کے بیس پوزیٹیو مریض سامنے آرہے ہیں، مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافے کو دیکھتے ہوئے شہر کے چار اسپتالوں میں علاج کی سہولیات مہیا کرائی گئی ہے۔
وہیں اورنگ آباد میں کورونا پر قابو پانے کے لیے چھ کووڈ کیئر سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں، متاثرہ بستیوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دے کر وہاں طبی جانچ کی سہولیات
فراہم کی گئی ہے۔
اس تعلق سے میڈیکل حکام کا کہنا ہیکہ اب تک تقریباً پانچ ہزار افراد کے ٹسٹ کئے جا چکے ہیں،شہر میں کرفیو کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
وہیں دوسری جانب میونسپل کمشنر نے آج اورنگ آباد میں کورونا سے آزاد وارڈ میں ایک مہم شروعات کی ہے،انہوں نے کہا کہ اس مہم کے ذریعے عوام کو اس بات کا حلف دلایا جائے گا کہ وہ اپنے وارڈ کو کورنا کی وبا سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے ۔