ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل کی جانب سے آج شہر میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا۔
اس دوران ایم پی امتیاز جلیل نے مقصود کالونی علاقہ میں بلقیس مسجد تا برائٹ کوچنگ کلاس راستے کی سنگ بنیاد رکھی۔
واضح رہے کہ رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے اپنے انتخابی حلقے کے متعدد سڑکوں کو بہتر بنانے کا ذمہ اٹھایا ہے جس کے لئے وہ اپنے اختیاری فنڈ کا استعمال کررہے ہیں ۔
مزید پڑھیں:
ذاتی خرچ پر قرنطینہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کا مطالبہ
سڑکوں کے سنگ بنیاد کے موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان سمیت دیگر مقامی افراد بھی موجود تھے۔ جنہوں نے سڑکوں کی سنگ بنیاد پر امتیاز جلیل کو گل پوشی کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔