ETV Bharat / state

Maharashtra State Waqf Board مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی نئی پالیسی پر غور و فکر - تنظیم اتحاد الصوفیا

مالیگاوں میں تنظیم اتحاد الصوفیاء کی جانب سے ایک مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے نئی پالیسی پر غور کرنا تھا۔

مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی نئی پالیسی پر غور و فکر

author img

By

Published : Jun 13, 2023, 4:40 PM IST

مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں مشاورتی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے تنظیم اتحاد الصوفیاء کے صدر صوفی نورالعین صابری نے کہا کہ دورِ جدید میں اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ امت کے نونہالوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ہی عصری تعلیم کے حصول کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ ،اس کیلئے تنظیم اتحادالصوفیاء سنجید ہ کوشش کرنے کیلئے بہت جلد ایک مظبوط لائحہ عمل تیار کرکے عمل پیروی ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر و مضافات نیز قرب وجوار کے آستانوں، درگاہوں اور خانقاہوں کے سجادہ نشین خدام اور متولیان پر مشتمل ایک نمائندہ پلیٹ فارم ’’تنظیم اتحادالصوفیاء‘‘کے نام سے گذشتہ دو ماہ پیشتر قائم کیا گیا۔صوفی نورالعین صابری نے بتایا کہ میٹنگ کا اہم موضوع مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کی جانب سے طے شدہ نئی پالیسی پر غور کرنا تھا۔ اس کے علاوہ تنظیم کو باقاعدہ رجسٹرڈ کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جانے پر بھی زور دیا جانا تھا۔

فی الحال ہمیں دو اہم نکا ت پر متحرک ہونا ہے۔ ایک تو مہاراشٹر وقف بورڈ کی نئی پالیسی جوکہ وقف اداروں کیلئے دشوار گزار ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کیلئے بہت جلد ایک نمائندہ وفد وقف بورڈ کے چیئرمن وجاہت اطہر مرزا سے ملاقات کرکے نئی پالیسی کے نقصانات پر تبادلۂ خیال کرے گا۔ جبکہ خصوصی مقررین حاجی محمد یوسف الیاس نے کہا کہ اتحاد زندگی ہے ،انتشار موت ہے اِس اتحاد کو ہمیشہ باقی رکھیں۔

صوفی انیس احمد قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام ہی ارکانِ تنظیم کو متحد رہنے اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے طریقت کی پاسداری کرنے کا مشورہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:Newly Built Haj House اورنگ آباد میں تعمیر کیے گئے نئے حج ہاؤس کے افتتاح کا مطالبہ

صحافی مختار عدیل نے اپنے خطاب میں تجویز پیش کی کہ جس طرح گلبرگہ شریف میں خواجہ بندہ نواز کی درگاہ انتظامیہ کے ذریعہ عصری اعلیٰ تعلیم کے ادارے چلائے جارہے ہیں۔ اِس کا جائزہ لینے کیلئے ایک نمائندہ وفد تنظیم اتحادُالصوفیاء کا جانا چاہئے تاکہ ہمیں بھی اسی طرز پر مستقبل میں کارکردگی انجام دینے میں سہولت ہوگی۔ واضح رہے کہ اس اجلاس میں کثیر تعداد میں صوفیائےکرام نے شریک کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.