ETV Bharat / state

نئی حکمت عملی سے این سی پی مزید مستحکم ہوگی: آصف شیخ - مہاراشٹر ای ٹی وی بھارت خبر

مالیگاؤں این سی پی کے صدر آصف شیخ نے کہا کہ ہر بوتھ سے نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش جاری ہے اور اب تک 250 بوتھ پر یہ کام مکمل ہوگیا ہے۔

آصف شیخ
آصف شیخ
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 9:52 AM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں واقع این سی پی کے دفتر پر آصف شیخ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں آصف شیخ نے نئے عزائم اور حکمت عملی سے پارٹی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

آصف شیخ

اس موقع پر مالیگاؤں این سی پی کے صدر آصف شیخ نے کہا کہ یہ پارٹی کے عہدیداران کی پہلی میٹنگ ہے۔ اس میٹنگ میں پارٹی کی اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحۂ عمل پر غور خوض کرتے ہوئے مختلف اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ این سی پی کے قیام کے بعد سب سے پہلے ون بوتھ الیون یوتھ منصوبے پر عمل درآمد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر بوتھ سے نوجوانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کے تحت اب تک 250 بوتھ پر یہ کام مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 3000 نوجوانوں کو ڈیجیٹل کارڈ مہیا کرایا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ہے کہ 15 اگست تک ون بوتھ الیون یوتھ منصوبے کے تحت 5000 نوجوان کو متحد کیا جائے اور اسٹوڈنٹ ونگ کا قیام عمل میں لایا جائے۔

آصف شیخ نے کہا کہ آئندہ 15 اگست کے روز پارٹی دفتر پر پرچم کشائی کے بعد ایک بڑی میٹنگ کے انعقاد کیا جائے گا۔ اسی میٹنگ میں پارٹی کی منصوبہ سازی سے کارکنان کو واقف کراتے ہوئے مختلف شعبوں کے عہدیداران کی تقرری کی جائے گی۔

انہوں کہا کہ اسی میٹنگ میں خواتین ونگ، مائناریٹی ونگ سمیت دیگر شعبے تشکیل دییے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 اگست سے تمام ونگ کے عہدیداران کو عہدہ تفویض کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

مالیگاؤں: سابق رکن اسمبلی آصف شیخ این سی پی کے مقامی صدر منتخب

انہوں نے کہا کہ جلد ہی پارٹی کے رہنما یوسف سیٹھ نیشنل، راجو بھونسلے سمیت متعدد رہنما زمینی سطح پر پارٹی کومستحکم کرنے کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کریں گے اور گلی محلوں میں جاکر عوام کے مسائل کے جاننے کے بعد انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.