ETV Bharat / state

Sudhir Tambe Suspended کانگریس نے سدھیر تانبے کو معطل کیا

کانگریس نے ایم ایل سی سدھیر تانبے کو پارٹی سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کانگریس ڈسپلنری کمیٹی کے رکن طارق انور نے کہا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی منظوری کے بعد کمیٹی نے تانبے کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Congress Suspends Sudhir Tambe

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 10:09 AM IST

کانگریس نے سدھیر تانبے کو معطل کیا
کانگریس نے سدھیر تانبے کو معطل کیا

نئی دہلی: کانگریس نے مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر سدھیر تانبے کو معطل کرتے ہوئے ان پر لگائے گئے الزامات کی جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کانگریس ڈسپلنری کمیٹی کے رکن طارق انور نے کہا کہ تانبے کی معطلی اور ان کے خلاف تحقیقاتی کارروائی کو پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے منظوری دے دی ہے۔ غور طلب ہے کہ مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخاب میں ڈاکٹر تانبے نے پارٹی سے ٹکٹ ملنے کے باوجود فارم نہیں بھرا، جس کی وجہ سے پارٹی کو شرمندگی اٹھانی پڑی تھی۔ طارق انور نے کہا ہے کہ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کی منظوری کے بعد کمیٹی نے تانبے کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف تحقیقات بھی کی جارہی ہے۔

سابق ریاستی کانگریس صدر بالاصاحب تھوراٹ کے بہنوئی سدھیر تانبے گزشتہ تین میعادوں (18 سال) سے مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں ناسک ڈویژن کے گریجویٹ حلقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس بار بھی پارٹی نے انہیں دوبارہ نامزد کیا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ جمعرات کو سدھیر تانبے نے دو سالہ قانون ساز کونسل کے انتخابات کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ تانبے نے کہا تھا کہ ان کا بیٹا فی الحال ان کے حلقہ سے انتخاب لڑے گا۔ انہوں نے یہ اعلان کانگریس کی جانب سے انہیں پارٹی کا باضابطہ امیدوار قرار دینے کے بعد کیا۔ مہاراشٹر میں قانون ساز کونسل کے گریجویٹ اور اساتذہ کے حلقوں کے انتخابات 30 جنوری کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Rajeev Ranjan suspended بہار بی جے پی کے نائب صدر راجیو رنجن پارٹی سے چھ سال کے لیے معطل

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.