ETV Bharat / state

Congress Protest Against BJP اورنگ آباد میں کانگریس کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج

اورنگ آبد میں کانگریس رہنماؤں اور اراکین نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بی جے پی کی حکومت سے گورنرستیہ پال ملک کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملہ سے متعلق بیان کو لے کر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ کانگریس لیڈران کا کہنا ہے کہ جب تک وزیراعظم مودی پلوامہ معاملے پر جواب نہیں دیتے تب تک ملک گیر سطح پر الگ الگ انداز میں احتجاج کیا جائے گا۔

اورنگ آباد میں کانگریس کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 5:40 PM IST

اورنگ آباد میں کانگریس کا مودی حکومت کے خلاف احتجاج

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کانگریس کی جانب ضلع کلکٹر دفتر کے باہر مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران کانگریس کے مختلف یونٹ کے سیکڑوں کارکنان اور رہنما موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سابق گورنر ستیہ پال ملک میڈیا کے سامنے آئیں اور اپنے بیان کی وضاحت کریں کہ انہوں نے پلوامہ حملے سے متعلق جو کچھ بھی کہا ہے وہ بالکل سچ ہے۔ ان کی وضاحت کے بعد بی جے پی یی قیادت والی مزی حکومت سے سوال کیا جائے گا۔

کانگریس رہنماؤں اور اراکین نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بی جے پی کی حکومت سے گورنرستیہ پال ملک کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملہ سے متعلق بیان کو لے کر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ اورنگ آباد میں کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک الگ ماحول بنایا جا رہا ہے، مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے۔ دیگر کئی مسائل کی وجہ سے عام آدمی کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن مرکزی حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں:Maharashtra Bhushan Award ceremony مہاراشٹر بھوشن ایورڈ تقریب، لو لگنے سے 11 افراد کی موت، درجنوں افراد ہسپتال میں داخل

انہوإ نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈران عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اقتدار میں برقرار رہنے کے لئے سیاست کر رہے ہیں۔ کانگریس کے کارکنان کا کہنا ہے کہ جب تک پلوامہ واقعہ پر وزیرِ اعظم مودی جواب نہیں دیتے اس وقت تک کانگریس کی جانب سے ملک بھر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.