بی جے پی ترجمان سمبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا،’’ارنب گوسوامی جی کے ساتھ آج جو ہوا ہے، یہ صحافتی دنیا کے لیے ایک سیاہ دن ہے۔ان کے بیٹے کے اوپر حملہ کرنا، ان کے گھر سے ان کو گھسیٹ کر لے جانا اور وہ بھی ایک ایسے کیس میں جو 2018 میں بندہوگیا تھا۔اگر آج ہم متحد نہیں ہوں گے تو کل باری ہم سب کی ہے۔
انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا،’’مسولنی کے داہنا ہاتھ رہ چکے باپ کی بیٹی آج جس طرح ہندوستان میں مافیا راج قائم کررہی ہے یہ آپ سب کے سامنے ہے۔’’انہوں نے کہا کہ صرف کسی ایک چینل کے نہیں، بلکہ تمام چینلوں کے حقوق کے لیے آج ہم آوازاٹھارہے ہیں۔ماں بیٹے کی مافیا حکومت نے صرف پریس کے اوپر ہی حملہ نہیں کیا، بلکہ جب ان کے حق میں فیصلہ نہیں آتا تو یہ چیف جسٹس کو بھی نہیں چھوڑتے۔