ETV Bharat / state

'بی جے پی میں سب گینگ کے لوگ شامل' - maha election 2019

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ترجمان نواب ملک نے کہا کہ 'بی جے پی میں سب گینگ وار کے لوگ جمع ہو رہے ہیں۔'

'بی جے پی میں سب گینگ کے لوگ شامل'
author img

By

Published : Oct 2, 2019, 7:58 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:19 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کے تقسیم کے سلسلے میں ممبئی میں کانگریس اور این سی پی کی مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ اس پریس کانفرنس کے دوران این سی پی کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

'بی جے پی میں سب گینگ کے لوگ شامل'

نواب ملک نے کہا کہ 'الگ الگ گینگ کے لوگ بی جے پی میں جمع ہو رہے ہیں، اس کے بارے میں نے پہلے بھی کہا تھا۔'

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے کہا کہ 'سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لیے یہ پریس کانفرنس منعقد کی گئی ہے لیکن اب بھی کچھ چھوٹی پارٹیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے جس کے بارے میں اس وقت کچھ بتایا نہیں جا سکتا۔ جس کے تعلق سے بعد میں پریس نوٹ کے ذریعے اطلاع دی جائے گی۔'

اس پریس کانفرنس میں سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم اعظمی بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں، شیوسینا اور بی جے پی کو روکنے کے لیے اتحاد میں شامل ہوا ہوں۔ بی جے پی ۔ شیوسینا مذہب کے نام پر سیاست کر رہی ہے جبکہ ملک میں معاشی صورتحال ابتر ہے لہذا کسی بھی صورت میں اتحاد کا حصہ بننے کی میری کوشش ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 10:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.