کولمبکر نے کہا کہ 'میں کانگریس سے ناراض ہوں چونکہ میرے حلقے میں کوئی بھی کام نہیں ہو سکا۔ میں کانگریس چھوڑ دوں گا اور ان کی حمایت کروں گا جو کام کریں گے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'میں ان کی تقریر سننے کے لیے آیا تھا۔ میں اٹل بہاری واجپئی کی تقریر سننے کے لیے بھی جاتا تھا۔'
مہاراشٹر میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی میں آج کولمبکر نظر آئے تھے۔
کولمبکر ساتویں بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ اس وقت وڈالا سے رکن اسمبلی ہیں۔
مہاراشٹر میں چوتھے مرحلے میں 17 سیٹوں پر 29 اپریل کو پولنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔