کولہاپور: مہاراشٹر کے محصولات کے وزیر رادھا کرشنا ویکھے پاٹل نے اتوار کو کہا کہ کانگریس ایسی پارٹی ہے جو اپناوجود کھوچکی ہے اور ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔Maharashtra Minister Patil On Congress
پاٹل نے کولہاپور ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس پارٹی کا وجود ختم ہوچکا ہے اور پارٹی قیادت اور دیگر قائدین کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد وہ پہلی بار ضلع کا دورہ کر رہے ہیں۔
کانگریس پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے سابق لیڈر نے کانگریس پارٹی کے وجود پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پچھلی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خاتمے کے راستے پر تھی اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کی قیادت والی موجودہ حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ED Raid at Maharashtra Minister House: مہاراشٹر کے وزیر انل پرب کے گھر ای ڈی کا چھاپہ
یو این آئی