اس میٹنگ میں مہاراشٹرکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
مہاراشٹر میں جاری سیاسی تیز ہوگئی ہے۔ مہاراشٹر کے گورنر بھگت کوشیاری نے بی جے پی کے بعد شیوسینا کو حکومت سازی کی دعوت دی ہے۔
وہیں آج کانگریس ورکنگ کمیٹی نے ایک میٹنگ طلب کی ہے جس میں شیوسینا کی حمایت کی جائے یا نہ اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بی جے پی اور شیوسینا کے درمیان اتحاد ٹوٹ گیا ہے وہیں شیوسینا نشنلسٹ کانگریس اور کانگریس پارٹی کی حکومت سازی کی قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں۔