ETV Bharat / state

کورونا کو لیکر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان لفظی جنگ

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں بڑھتے کورونا وائرس کے قہر کے سبب کانگریس اور نی جے پی کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہوگئی ہے۔

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 8:21 PM IST

بی جے پی نے مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت اور ممبئی مونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی )پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں رہنے والے 60 فیصد لوگوں کو کورونا بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ان میں از خود ہی اینٹی باڈیز بیدا ہو چکی ہیں۔ نیتی آیوگ اور بی ایم سی نے اینٹی باڈیز کو لیکر جو بات کہی ہے وہ غلط ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی اشیش شیلار نے کہا کہ 'ہم نے کورونا کو لیکر کئی مطالبات کیے تھے، لیکن بی ایم سی اور ریاست حکومت ان کی تکمیل میں میں ناکام رہی'۔

دوسری ٓجانب کانگریس رہنما سچن ساونت نے کہا کہ 'ہم نے موجودہ حالات میں جس طرح سے حالات کا سامنا کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔دھاراوی طرز پرہی پوری ممبئی ہی نہیں بلکہ ممبئی سے متصل کئ علاقوں میں بھی اس فارمولے کے تحت عمل کیا گیا ہے'۔

کانگریس نے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی نے بیرون ملک بینکوں میں جمع کالا دھن بھارت لانے اور بھارتی عوام کو 15 لاکھ دینے کی بات کہی تھی وہ تو ہورا نہیں ھوا بلکہ بیرونی ممالک سے کورونا ضرور بھارت میں آگیا اور آج یہ عالم ہے کہ کورونا وباء کے معاملے میں بھارت دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے پر پہنچ گیا ہے۔

ممبئی میں کورونا کیسز کی تعداد کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پلازمہ ڈونیٹ سینٹر قائم کیے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وباء کے شکار مریض اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں کرونا کو لیکر عوام پریشان ہیں، ان کی پریشانی کو دور کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے کے بجائے کرونا وباء کی آڑ میں سیاسی پارٹیاں سیاست کرنے سے سے باز نہیں آرہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.