ETV Bharat / state

Maratha Reservation سپریم کورٹ میں مراٹھا ریزرویشن پر نظرثانی کی درخواست مسترد - مراٹھا ریزرویشن

سپریم کورٹ میں جمعرات کو مراٹھا ریزرویشن پر نظرثانی کی درخواست مسترد کرنے بعد ریاستی حکومت کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ وہیں وزیر اعلی نے مراٹھا کوآرڈینیشن کمیٹی کے اہم لیڈروں اور وزراء کا اجلاس طلب کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 1:13 PM IST

ممبئی: مراٹھا ریزرویشن کی منسوخی کے بعد سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ مذکورہ عرضی کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے اور وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اس سلسلے میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مراٹھا ریزرویشن پر نظر ثانی کی درخواست ریاستی حکومت نے جون 2021 میں دائر کی تھی۔ یہ عرضی مراٹھا ریزرویشن کی منسوخی کے بعد دائر کی گئی تھی۔ ریاستی حکومت کی عرضی کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے اور اسے حکومت کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ جسٹس بھوسلے کمیٹی نے اس سلسلے میں خامیوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی تھیں، جس کے مطابق انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مراٹھا ریزرویشن حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اب جو بھی جو ضروری ہوگا حکومت وہ کرے گی۔ آخر میں ایکناتھ شندے نے یہ بھی کہا کہ بھوسلے کمیٹی کی طرف سے دی گئی تجاویز کے مطابق قدم اٹھایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ اب مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر الرٹ موڈ پر ہیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست مسترد ہونے کے بعد انہوں نے آج ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مراٹھا ریزرویشن کمیٹی کے اہم لیڈروں اور بعض وزراء کو بھی فوری طور پر ممبئی بلایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اس پورے معاملے کا جائزہ لیں گے۔ وزیر اعلیٰ آج پورا دن سرکاری سہیادری گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ یہاں وہ ایک اہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔ سہیادری گیسٹ ہاؤس میں دوپہر ایک بجے میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں وزیر ادے سمنت، وزیر شمبھوراج دیسائی سمیت دیگر اہم رہنما موجود رہیں گے۔ اس میٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر شمبھوراج دیسائی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے مراٹھا ریزرویشن کے لیے جو بھی کرنا پڑے وہ کرنے کی تیاری ظاہر کی ہے۔ میں بھی ممبئی کے لیے روانہ ہو گیا ہوں۔ کچھ بھی ہو شندے فڑنویس کی حکومت مراٹھا بھائیوں کے ساتھ ہے۔ شمبھوراج دیسائی نے یہ بھی کہا کہ تمام لیڈر اس میٹنگ کے لیے ممبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مراٹھا ریزرویشن پر عدالتی فیصلے کے مطالعہ کے لیے کمیٹی کا قیام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.