مہاراشٹر: مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی میں طلباء کے دو گروپوں کے درمیان مارپیٹ ہو گئی۔ جانکاری کے مطابق، اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے طلبہ نے یونیورسٹی احاطے میں دیواروں پر اے بی وی پی لکھ دیا تھا، جس کی وجہ سے امبیڈکر تنظیم کے طلبہ نے اے بی وی پی کے طلبہ کی پٹائی کی۔ ڈاکٹر امبیڈکر یونیورسٹی کی کینٹین میں اے بی وی پی کے طلبہ بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران امبیڈکر تنظیم کے کچھ طلبہ وہاں پہنچے اور اے بی وی پی کے طلبہ کی پٹائی کرنی شروع کر دی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح طلبہ ایک دوسرے کو ہاتھوں اور بیلٹ سے پیٹ رہے ہیں۔
اورنگ آباد شہر میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کی سیاست گرم ہے۔ یونیورسٹی احاطے میں دیوار پر قابل اعتراض تحریر کے معاملے سے نیورسٹی میں ہنگامہ ہوا۔ جہاں پر امبیڈکر تنظیم کے نوجوانوں نے اے بی وی پی کے کارکنوں کی پٹائی کی۔ اس واقعہ سے یونیورسٹی کیمپس میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ مار پیٹ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بیگم پورا پولیس یونیورسٹی کیمپس میں داخل پہنچ گئی۔ بدھ کو اے بی وی پی کارکنوں کی گرفتاری کے لیے یونیورسٹی بند کی کال دی گئی ہے۔ ڈاکٹر امبیڈ کے مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں مختلف طلبہ تنظیمیں سرگرم ہیں۔ طلبہ تنظیمیں اپنی تشہیر کے لیے بہت سے طریقے اختیار کرتی ہیں، جیسے وال رائٹنگ، پوسٹر وغیرہ کا استعمال۔
اے بی وی پی کارکنوں نے یو نیورسٹی کیمپس میں کئی جگہوں پر جوائن اے بی وی پی لکھا ہے۔ تاہم الزام لگایا گیا کہ ایسا کرتے ہوئے یونیورسٹی کیمپس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ بعض مقامات پر اے بی وی پی کارکنوں نے ڈاکٹر امبیڈکر کے خلاف احتجاج کیا۔ جوائن اے بی وی پی امبیڈکر کے نام کر ساتھ لکھا گیا تھا۔ اس پر کچھ طلبہ تنظیموں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ الزام یہ تھا کہ اے بی وی پی کے کارکنوں نے یونیورسٹی کیمپس میں اپنی تنظیم کا نام عظیم رہنما کے نام پر لکھا ہے۔ یہ تنازعہ بھڑک اٹھا ہے، کہ امبیڈکروادی نوجوانوں نے اے بی وی پی کارکنوں کی پٹائی کی۔
یونیورسٹی کے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ کرنے والے اے بی وی پی کارکنوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے لیے آج یو نیورسٹی کیمپس میں بند کی کال دی گئی ہے۔ بند کی کال تمام یو نیورسٹی کیمپس میں ترقی پسند امبیڈکروادی طلبہ تنظیموں نے دی ہے۔