ETV Bharat / state

چیف جسٹس شرد بوبڈے کی والدہ کے ساتھ کروڑں روپے کی دھوکہ دہی

ایک شخص نے مبینہ طور پر عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی والدہ کے ساتھ ڈھائی کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔

cji sharad bobades mother got cheated for 2 dot 5 crore rupees
چیف جسٹس شرد بوبڈے کی والدہ کے ساتھ کروڑں روپے کی دھوکہ دہی
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 5:43 PM IST

چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی والدہ مکتا بوبڈے کی ضعیفی اور بیماری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں گزشتہ 10 برسوں سے ملزم گھوش دھوکہ دے رہا تھا۔

معاملہ حساس ہونے کی وجہ سے سیتا برڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا، پولیس نے ملزم گھوش کو گرفتار کرلیا ہے۔ چونکہ یہ کیس حساس ہے۔ لہذا پولیس انتہائی خفیہ طریقے سے اس کی تفتیش کر رہی ہے۔

سیزن لان دس سال قبل چیف جسٹس شرد بوبڈے کے اہل خانہ کی آبائی املاک پر بنایا گیا تھا۔گھوش کو لان اور دیگر کاموں کی بحالی کے لیے منیجر مقرر کیا گیا تھا۔

شرد بوبڈے کی والدہ ضعیفی اور بیماری کے سبب لین دین پر توجہ نہیں دے سکی تھیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گھوش نے کھاتوں کے ساتھ گڑبڑی شروع کردی۔

جج شرد بوبڈے بھی مصروفیت کے سبب زیادہ توجہ نہیں دے سکے، لہذا وہ گھوش پر یقین رکھتے تھے۔ تاہم گھوش اور اس کی اہلیہ نے مختلف پروگراموں، عام طور پر شادی کی تقریبات کے لیے لان کرایہ وغیرہ کی رقم جمع نہیں کرائی۔

مکتا بوبڈے کو احساس ہوگیا کہ گھوش انہیں دھوکہ دے رہا ہے اور کئی سالوں سے حاصل شدہ رقم جمع نہیں کروائی ہے۔

مکتا بوبڈے نے گھوش اور دیگر کے خلاف سیتا برڈی پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ملزم کو مختلف دفعات کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ گھوش نے جعلی رسیدیں بنا کر لان کے کرایہ کی رقم کو ٹھگ رہا تھا۔

ملزم کو رات گئے گرفتار کیا گیا۔ چونکہ دھوکہ دہی کا معاملہ ملک کے چیف جسٹس شرد بوبڈے کے اہل خانہ سے وابستہ ہے ۔لہذا جب سے شکایت درج کی گئی ہے، پولیس اس کی باریکی سے جانچ کر رہی ہے۔

حساب کتاب میں ہر اخراجات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اسی بنا پر ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دھوکہ دہی کی رقم ڈھائی کروڑ روپے تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.