ممبئی: جامع مسجد ممبئی میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے کل مسجد کا دورہ کیا اور اسلام سے متعلق گفتگو کی۔ مائیکل چرچ باندرہ کے ذمہ دار جوئی گائیکواڑ نے کہا کہ میں محکمہ پولیس میں تھا اس علاقے میں میری تقرری تھی سبکدوش ہونے کے بعد میں نے مذہبی کاموں میں دلچسپی لی اور اب میں متعدد مذاہب کے درمیان اخوت و اتحاد کے لئے سرگرم تنظیم کا حصہ ہوں۔ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ہم اس طرح سے مذہبی مقامات اور اس سے وابستہ افراد سے ملاقات کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اقلیتوں پر ہونے والی زیادتی کو لے کر ہم ایک دوسرے سے اس پر باتیں کرتے ہیں اس کا حل نکالتے ہیں۔
گلورییہ چرچ بائیکلہ کے انچارج فادر لورنس نے کہا کہ ہم اس سے قبل بھی جامع مسجد ممبئی آچکے ہیں۔ ہم نے اس بار رمضان کے مہینے کا انتخاب کیا تاکہ مسجد میں ہونے والی افطاری اور تراویح کی نماز کے بارے میں جان سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یعنی سارے بھارتیوں کے لئے یہ سوچنا ہوگا کہ ہم ملک میں محبت سے کیسے رہیں۔ ملک کے موجودہ حالات کو لیکر ہم سارے مذہب کے زمیداروں کو داشوروں مذہبی رہنماؤں کو ایک پلیٹفارم پر آکر باتیں کرنی چاہیے تاکہ ملک کے موجودہ صررت حال کو بدلہ جاسکے اور حالات پر امن بنانے کے لئے عوام کے بیچ ہمیں محبت ک درس دینا چاہیے۔
فادر انیسیٹو نے کہا کہ ہم اس سے پہلے یہاں آچکے ہیں ہم نے ایک قدم اور آگے بڑھایا تاکہ مذہب اسلام اور عیسائیوں کے درمیان بہتر بات چیت ہو سکے ہم ایک دوسرے کو سمجھ سکیں اور ایک دوسرے کو سمجھنے اور جاننے کے لیے ہمیں ایک دوسرے کے بیچ اٹھنا اور بیٹھنا ہوگا۔ جامع مسجد ممبئی کے چیئرمن شعیب خطیب نے کہا کہ مسجد اور اسلام کے متعلق پیدا ہونے والی گلت فہمیوں کو لیکر ہم نے جمی مسجد کے دروازے ہر مذہب اور ہر طبقے کے لئے کھول دے تاکہ لوگ یہاں آئیں اور مسجد اسلام سے متعلق پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کریں اسی لئے ہم نے اس وفد کو یہاں مدعو کیا تاکہ انہیں بھی اسلام اور مسجد کی اہمیت کا اندازہ ہو سکے ۔ جامع مسجد ممبئی اسلامی فن تعمیر کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ جس کی تعمیر نہ تو مغلوں نے بنایا اور نہ ہی انگریزوں نے اسے ممبئی کے کوکنی مسلمانوں نے کی بیک وقت یہاں 10000 سے بھی زائد لوگ نماز ادا کر سکتے ہیں اس مسجد کی نقاشی اور اسمیں موجود قدرتی آبی ذخیرے پر مشتمل اس تالاب کو دیکھنے کے لئے دور دراز سے لوگ آتے ہیں ۔ مسجد کے ہی ایک گوشے میں ایک عظیم لائبریری موجود ہے جہاں دن بھر لوگ ریسرچ کے لئے آتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : Womens In Mumbai Jama Masjid جامع مسجد ممبئی میں خواتین کے لئے تراویح کا انتظام