اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اس دھماکے کی وجہ سے شیرپور میں افراتفری مچ گئی۔
ضلع دھولیہ کے شیرپور تعلقے واگھموڈے گاؤں میں واقع ایم آئی ڈی سی میں یہ حادثہ پیش آیا۔
اس حادثے میں 48 دیگر ملازمین زخمی جب کہ 15 ملازمین ہلاک ہوگئے۔
اس حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس افسران اور فائر بریگیڈ عملہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔
واضح رہے کہ اس کمپنی میں دھماکے کے وقت 100 ملازمین موجود تھے۔