ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ناگ چھاپ جھوپڑپٹی میں سلنڈر لیک ہونے کے بعد افراتفری

author img

By

Published : Feb 9, 2021, 4:56 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گنجان آبادی والی بستی ناگ چھاپ میں گزشتہ شب آتشزدگی کی افواہوں سے شہر کا ماحول گرم ہوگیا۔

مالیگاؤں: ناگ چھاپ جھونپڑپٹی میں سلینڈر لیک ہونے کے بعد افراتفری

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں گنجان آبادی والی بستی ناگ چھاپ جھوپڑپٹی میں گزشتہ شب آگ لگنے کی خبر موصول ہوئی۔

میونسپل کارپوریشن فائر بریگیڈ آفس کے ٹول نمبر پر تقریباً رات آٹھ بج کر 30 منٹ پر فون کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ ناگ چھاپ جھوپڑپٹی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ اس سلسلے میں فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازم پیر محمد نے بتایا کہ آفس کے ٹول نمبر پر ایک شخص کا فون آیا اس شخص نے بتایا کہ ناگ چھاپ جھوپڑپٹی گلی نمبر 2 میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی ہے۔

اس اطلاع کے مطابق فائر بریگیڈ محکمہ کی تین گاڑیوں کو فوراً روانہ کردیا گیا۔

ناگ چھاپ جھوپڑپٹی کے اندر جانے کے لئے تین راستے ہیں، خیرآباد کی طرف کے راستے پر شادی کی تقریب ہونے کی وجہ سے شامیانہ بنا ہوا تھا اور دوسرے راستوں کی گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ گاڑیوں کو کافی دشواریاں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2018 میں ناگ چھاپ جھوپڑپٹی میں خوفناک آتشزدگی ہوئی تھی جس میں لاکھوں مالیت کا نقصان ہوا اور لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فائر بریگیڈ محکمہ کی جانب سے بیک وقت تین گاڑیوں کو روانہ کیا گیا تاکہ آگ پر جلد قابو پایا جاسکے لیکن ناگ چھاپ جھوپڑپٹی گلی نمبر 2 میں پہنچنے کے بعد معلوم ہوا کہ ابراہیم خان اسماعیل خان کے مکان پر صرف گیس سلنڈر لیک ہوا، مگر سلنڈر پھٹنے کی خبر غلط بتائی گئی ہے۔ بعدازاں فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازمین نے حالات پر قابو پا لیا۔

گیس سلنڈر پھٹنے کی خبر سے شہر میں افواہوں کا ماحول گرم ہوگیا اور اس خبر کے بعد افراتفری کا ماحول شہر میں بن گیا۔

اس ضمن میں فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازمین اور سماجی کارکن، محلہ کے نوجوان و سرکردہ افراد نے اس بات کی وضاحت سوشل میڈیا، واٹس ایپ اور دیگر ذرائع سے کی کہ ناگ چھاپ جھوپڑپٹی میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ نہیں لگی ہے، گیس سلنڈر صرف لیک ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں شہر کے تمام پاورلوم کارخانے بند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.