اس معاملے میں تین دن میں سی بی آئی نے ریا چکرورتی سے 26 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ہے۔ آج پھر سی بی آئی ریا سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ہر پہلو پر ریا سے سوال کیا جا رہا ہے۔
سشانت کی خود کشی کے دن ان کے گھر پر موجود رہنے والے سدھارتھ پٹھانی، نیرج اور دیپیش سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ آج ڈرگس معاملے میں گورو آریا ای ڈی کے سامنے پیش ہوں گے۔