ETV Bharat / state

ایم آئی ایم کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج - والی ٹیموں کو بھیجا

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سابق کاؤنسلر ابو الحسن ہاشمی نے بس ڈرائیور کے ساتھ مبینہ بد سلوکی کی۔ جس کے بعد کاؤنسلر ہاشمی پر اورنگ آباد کے سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرایا گیا ہے۔

ایم آئی ایم کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج
ایم آئی ایم کے رہنما کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jul 27, 2020, 9:10 PM IST

پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں مجلس اتحاد المسلمین کے سابق کاؤنسلر ابو الحسن ہاشمی کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن دفتر کے سامنے سڑک پر بس کھڑی کرنے کے سلسلے میں کاؤنسلر نے سٹی بس ڈرائیور سے ناشائستہ انداز میں تلخ کلامی کی اور گالیاں بھی دی جس کے بعد بس ڈرائیور نے اورنگ آباد کی سٹی چوک پولیس سٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے۔

ڈرائیور کے مطابق ہاشمی اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے دفتر کے پاس سے اُن کی کار گزر رہی تھی۔ اسی وقت سٹی بس راستے پر کھڑی تھی جس کے بعد ہاشمی اپنی کار سے اترے اور ڈرائیور کو کے ساتھ مبینہ بدتمیز کی۔

آپ کو بتا دیں کہ اس وقت بسوں کے ذریعہ شہر کے مختلف مقامات پر اینٹیگن ٹیسٹ کرنے والی ٹیموں کو بھیجا جاتا ہے۔

فی الحال ہاشمی کے خلاف سٹی چوک پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 353 ، 188 ، 503 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے، ساتھ ہی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.