کار ڈرائیور نے آگ بجھانے کی کوشش کی جس میں وہ خود جھلس کر زخمی ہوگیا۔
حادثہ میں کار اور کار میں رکھے 5 لاکھ روپئے جل کر خاکستر ہوگئے۔
پولیس کے مطابق بھیونڈی سے متصل سونالے کے رہنے والے ڈاکٹر سندر لال پرجاپتی، اپنی اریٹیکا کار سے پانچ لاکھ روپے بنک میں ڈپازٹ کرنے غرض سے جارہے تھے کہ ممبئی۔ناسک نیشنل ہائی وے پر سراولی گاؤں کے قریب کار کے انجن سے اچانک دھواں اٹھنے لگا اور چند منٹوں میں کار، آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئی۔
آگ بجھانے کی کوشش کے دوران ڈاکٹر سندرلال جھلس گئے۔