ETV Bharat / state

Government at Doorstep وزیراعلی ایکناتھ شندے نے حکومت آپ کی دہلیز پرمہم کا افتتاح کیا

author img

By

Published : May 27, 2023, 3:47 PM IST

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے سرکاری اسکیم "ساشن اپنے دواری یعنی حکومت آپ کی دہلیز پر'' مہم کا افتتاح کیا گیا اس دوران سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور بڑی تعداد میں عام لوگ موجود تھے۔وزیر اعلی نے اپنی تقریر میں سرکاری اسکیموں کے بارے میں عوام کو جانکاری دی۔

وزیراعلی ایکناتھ شندے نے حکومت آپ کی دہلیز پرمہم کا افتتاح کیا

مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کی کنڑ تحصیل میں ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے حکومت آپکی دہلیز پر مہم کا افتتاح کیا، اس دوران سياسی رہنماؤں کے ساتھ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور لاکھوں لوگ موجود تھے، اسکیم کے بارے میں وزیرِ اعلیٰ نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت عام عوام کی ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 2014 سے پہلے جو حکومت اقتدار میں تھی اس نے غریبوں کو غریب رکھنے کا کام کیا، لیکن 2014 سے جب نریندر مودی وزیر اعظم بنے تو غریب خوش ہیں اور انہیں بہت سی اسکیمیں مل رہی ہے۔ جس کا فائدہ غریب اٹھا رہے ہیں اور مودی حکومت غریبوں کو ترقی دلانے کیلئے تمام اسکیمیں دے رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پوری دنیا میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے پارلیمنٹ بلڈنگ کے افتتاح کے مخالفت کرنے والوں سے کہا کہ مُلک کے تمام اراکین پارلیمنٹ میں بیٹھ کر قانون بناتے ہیں اور عوام کو انصاف دلانے کا کام کرتے ہیں 2021 میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی پارلیمنٹ عمارت بنانے کا فیصلہ کیا تھا، اور 2023 میں پارلیمنٹ عمارت مکمل طور پر تیار کر لی گئی اور یہ ایک تاریخی کام ہو گیا ہے۔ اس لیے اس پارلیمنٹ عمارت کے افتتاح کو لیکر مخالفت کی جا رہی ہے ،ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ پارلیمنٹ عمارت کا کام ہو گیا ہے اس لیے مخالفین کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔

پارلیمنٹ عمارت کا پورا کریڈٹ وزیر اعظم نریندر مودی کو جائے گا، اسی لیے مخالفین پارلیمنٹ عمارت کے افتتاح کی مخالفت کر رہے ہیں۔سی ایم نے کہا اس سے پہلے بھی ملک میں اندرا گاندھی، راجیو گاندھی نے کئی ساری عمارتوں کا افتتاح کیا لیکن ان کے دور میں کسی نے احتجاج نہیں کیا کیونکہ یہ جمہوریت کا مندر ہے۔

مزید پڑھیں:Haj 2023 ناگپور، اورنگ آباد امبارکیشن پوائنٹ پر عازمین کو ان کے دستاویزات دیے جائیں گے

ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے دہلی کے وزیرِ اعلیٰ ارویند کجریوال کے مہاراشٹر دورے پر کہا کہ مخالفین ایک دوسرے سے مل رہے ہیں اور سب ایک دوسرے کے دروازے پر جا رہے ہیں، کیونکہ ملک میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کام سے سبھی مخالفین ڈر کر کئی سارے منصوبے بنا رہے ہیں۔ لیکن ہم کسی کے دروازے پر نہیں جا رہے ہے، بلکہ ہماری حکومت عوام کے دروازے پر جا رہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ ہم کسی سے لینے نہیں جاتے بلکہ دینے جاتے ہیں ،ہم چوبیس گھنٹے عوام کے لیے کام کرتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اپنی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے مخالفین کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک میں کتنے لوگ آئے اور کتنے چلے گئے، ملک میں کتنی سیاسی پارٹیوں کے اتحاد ہوئے ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کا اکیلا مقابلہ کوئی نہیں کر سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.