این ایچ ایس ار سی ایل کے صدر اچل کھرنے کہا کہ نئی ڈیزائن کی وجہ سے 21 ہزار درختوں کو کٹنے سے بچالیا جائے گا۔
کھرے نے مزید بتایا کہ اس منصوبہ کو کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ ) نے منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ وزارت ماحولیات نے کہا تھا کہ اسٹیشن کی ڈیزائن کو دوبارہ اس طرح بنایا جائے کہ سدا بہار کے جنگلاتی علاقے کم سے کم متاثر ہوں۔
مسٹر کھرے نے کہا کہ اس ڈیزائن کو جاپانی انجینئروں کی مدد سے تیار کیا گیا ہے ۔پارکنگ کے علاقے کو سدا بہار جنگل کے باہر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے تھانے میں 12 ہیکٹر سدابہار فاریسٹ ایریا متاثر ہورہے تھے لیکن اب نئے ڈیزائن سے صرف تین ہیکٹر ایریا ہی متاثر ہوں گے۔