ETV Bharat / state

BRS Win In In Aurangabad بی آر ایس نے مہاراشٹر میں کھولا کھاتہ، ضمنی انتخابات میں جیت - بھارت راشٹر سمیتی

اورنگ آباد ضلع میں واقع گنگا پور تحصیل میں گرام پنچایت ضمنی انتخابات میں بھارت راشٹر سمیتی پارٹی کے امیدوار نے جیت حاصل کی۔اورنگ آباد میں ملی بی آر ایس کے لیڈران و کارکنان نے جم کر جشن منایا

بی آر ایس نے مہاراشٹر میں کھولا کھاتہ ،ضمنی انتخابات میں جیت

author img

By

Published : May 20, 2023, 6:47 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے گنگاپور میں بھارت راشٹر سمیتی (BRS) نے ریاست مہاراشٹر کی سیاست میں اپنی پہلی کامیابی درج کی ہے۔اورنگ آباد ضلع کے گنگا پور تعلقہ کے امبے لوہر گرام پنچایت ضمنی الیکشن میں بی آر ایس کا ایک امیدوار منتخب ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد ضلع کی گرام پنچایتوں کے ضمنی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔اس میں گنگا پور تعلقہ میں تین گرام پنچایتوں میں ضمنی انتخابات ہوئے تھے۔اس میں معلنہ نتائج میں بھارت راشٹر سمیتی کا ایک امیدوار منتخب ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد ضلع کی آٹھ گرام پنچایتوں کی نو نشستیں مختلف وجوہات کی بناء پر خالی ہوگئی تھیں۔

ان گرام پنچایتوں میں گولی دھانورا، بھوئے گاؤں، ملکاپور میں ایک ایک نشست کیلئے بلا مقابلہ انتخاب عمل میں آیا۔اسی طرح ورجھڑی اور نواب پور میں ایک بھی امیدواری فارم داخل نہ ہونے کی وجہ سے یہ ایک نشست خالی ہی رہے گی جبکہ امبے لوہڑ، جکٹھان، مانگے گاؤں ان تین گرام پنچایتوں کی ایک ایک نشست کیلئے 75 فیصد رائے دہی ہوئی تھی جس کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ ان میں جکٹھان گرام نچایت نشست سے احمد پٹھان، مانگے گاؤں سے روپالی روڑگے، اور امبے لوہڑ سے سردار غفار پٹھان منتخب ہوئے ہے۔ امبے لوہڑ سے منتخب ہونے والے غفار پٹھان تلنگانہ کی سیاسی پارٹی بی آر ایس کے ہدیدار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Name Change Issue اورنگ آباد نام تبدیلی کے معاملے پر سیکولر پارٹیوں کی خاموشی پر ایس ڈی پی آئی کا سوال

ان کی شکل میں اور نگ آباد ضلع میں پارٹی کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے غفار پٹھان کے انتخاب کے بعد پارٹی کارکنان نے زور دار جشن منایا بھارت راشٹر سمیتی کی پہلی سیٹ مہاراشٹر میں آنے کے بعد پارٹی کے کارکنان میں کافی جذبہ دکھائی دے رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.