ETV Bharat / state

سشانت سنگھ معاملہ: ریپبلک ٹی وی و ٹائمز ناؤ کی کوریج توہین آمیزقرار - شبیہ کو خراب کرنے والے ریپبلک ٹی وی

ممبئی ہائی کورٹ نے ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج کو بادی النظر میں توہین آمیز قرار دیا ہے تاہم بینچ نے نیوز چینلز کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریز کیا اور صرف مستقبل میں رپورٹنگ کے لئے رہنما اصول جاری کرنے کی بات کی ہے۔

سوشانت سنگھ معاملہ: ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج توہین آمیز

author img

By

Published : Jan 18, 2021, 10:52 PM IST

Updated : Jan 18, 2021, 11:00 PM IST

اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق معاملے میں ممبئی پولیس کی شبیہ کو خراب کرنے والے ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج آج بامبے ہائی کورٹ نے بادی النظر میں توہین آمیز قرار دیا، تاہم اس ضمن میں کسی بھی کاروائی سے اجتناب کرتے ہوئے عدالت نے واضح کیا کہ مستقبل میں کی جانے والی تحقیقات کی رپورٹنگ کے لئے رہنما اصول جاری کیے جائیں گے۔

بامبے ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کیس کی موت سے متعلق رپورٹس کے تناظر میں میڈیا ٹرائل کے خلاف دائر عوامی مفادات کی درخواستوں کی سماعت کے بعد 6 نومبر 2020 کو اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ آج اس مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس جی ایس کلکرنی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مشاہدہ کیا کہ میڈیا کو مجرمانہ تفتیش سے متعلق مباحثوں سے گریز کرنا چاہئے اور عوامی مفاد میں ایسے معاملات میں صرف معلوماتی رپورٹس تک ہی محدود رہنا چاہئے۔

عدالت نے ریپبلک ٹی وی اور ٹائمز ناؤ کی کوریج کو بادی النظر میں توہین آمیز قرار دیا ہے تاہم بینچ نے نیوز چینلز کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریز کیا اور صرف مستقبل میں رپورٹنگ کے لئے رہنما اصول جاری کرنے کی بات کی ہے۔

گذشتہ چھ ماہ کے دوران اس معاملے کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے 'میڈیا ٹرائل' کے عمل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے کہا کہ وہ اپنی حدود کو عبور نہ کریں، اور اشارہ کیا کہ وہ رہنما اصول اور ہدایت نامہ مرتب کرے گا۔

واضح ریے کہ بنچ نے ریپبلک ٹی وی کی نمائندگی کرنے والے وکیلوں سے کہا تھا کہ 'اگر آپ ہی تفتیشی آفیسر، استغاثہ اور جج بن جاتے ہیں تو ہمارا کیا فائدہ؟ ہم یہاں کیوں ہیں؟'

بامبے ہائی کورٹ نے سوشانت سنگھ راجپوت میں میڈیا ٹرائل کیس میں ریپبلک ٹی وی کے وکیل ایڈووکیٹ مالویکا تریویدی سے پوچھا تھا کہ 'کیا یہ تحقیقاتی صحافت کا حصہ ہے؟ عوام سے ان کے بارے میں رائے پوچھنا کہ کون گرفتار کیا جائے؟ جب کسی معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ وہ قتل ہے یا خودکشی ؟ جس پر ایک چینل کہہ رہا ہے کہ یہ قتل ہے، کیا یہ تحقیقاتی صحافت ہے؟۔ بنچ نے چینل کے وکیل کو بتایا کہ 'پولیس کو سی آر پی سی کے تحت تفتیشی اختیارات دیئے گئے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: ویب سیریز تانڈو کے ہدایتکارعلی عباس نے معافی مانگی

میڈیا ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران بمبئے ہائی کورٹ نے کہا کہ میڈیا میں اب انتہائی درجہ کی صف بندی ہوگئی ہے، ماضی میں صحافی ذمہ دار اور غیر جانبدار ہوا کرتے تھے۔

یو این آئی

Last Updated : Jan 18, 2021, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.