ETV Bharat / state

Anil Deshmukh Granted Bail انل دیشمکھ کو منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت، لیکن ابھی جیل میں ہی رہیں گے - مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ضمانت

بامبے ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ہے۔ تاہم ای ڈی کیس میں ضمانت ملنے کے بعد بھی وہ اپنے خلاف درج سی بی آئی کیس میں جیل میں ہی رہیں گے۔ Anil Deshmukh Granted Bail

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 4, 2022, 2:45 PM IST

Updated : Oct 4, 2022, 4:13 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ ضمانت مل گئی ہے ۔ حالانکہ ضمانت صرف ای ڈی معاملے میں ملی ہے۔ سی بی آئی نے بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، اسی لیے وہ فی الحال جیل میں ہی رہیں گے۔ Anil Deshmukh Granted Bail

  • Former Maharashtra minister Anil Deshmukh has been granted bail in the case registered against him by ED. Even after bail in the ED case, he will remain behind the bars in the CBI case registered against him.

    — ANI (@ANI) October 4, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس سے قبل جسٹس این جے جمعدار نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد گزشتہ ہفتے اس معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ قبل ازیں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو ہدایت دی تھی کہ وہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) رہنما کی عرضی پر تیزی سے سماعت کرے اور اپنا فیصلہ دے کیونکہ یہ معاملہ چھ ماہ سے زیر التوا ہے۔

ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل (اے ایس جی) انل سنگھ نے ضمانت کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیشمکھ کو کوئی ایسی بیماری نہیں ہے جس کا علاج جیل کے ہسپتال میں نہ ہوسکے۔ دیشمکھ کو ای ڈی نے نومبر 2021 میں گرفتار کیا تھا اور وہ فی الحال عدالتی حراست میں ہیں۔ ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ کے لگائے گئے الزامات کے بعد سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے ان کے خلاف بدعنوانی کا مقدمہ درج کیا اور پھر ای ڈی نے بھی ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ Anil Deshmukh Granted Bail

ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ دیشمکھ نے اپنے سرکاری عہدے کا غلط استعمال کیا اور ممبئی کے مختلف 'بارز' اور ریستوران سے 4.7 کروڑ روپے کی خورد برد کی۔ ایجنسی نے الزام لگایا کہ غلط طریقے سے کمائی گئی رقم دیشمکھ نے ناگپور کے تعلیمی ٹرسٹ 'شری سائی تعلیم سنستھان' کو بھیجی تھی جس کا کنٹرول ان کے خاندان کے پاس ہے۔

Last Updated : Oct 4, 2022, 4:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.