ETV Bharat / state

شینا بورا قتل معاملہ: پیٹر مکھرجی کی ضمانت منظور، لیکن جیل میں ہی رہیں گے

author img

By

Published : Feb 6, 2020, 7:44 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:47 AM IST

بامبے ہائی کورٹ نے شینا بورا قتل معاملے کے ملزم پیٹر مکھرجی کی ضمانت منظور کر لی ہے تا ہم وہ 6 ہفتوں تک جیل میں ہی رہیں گے۔

پیٹر مکھرجی کی ضمانت منظور
پیٹر مکھرجی کی ضمانت منظور

شینا بورا قتل معاملے میں گزشتہ چار برسوں سے جیل میں قید پیٹر مکھرجی کو بامبے ہائی کورٹ نے دو لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دے دی ہے، انہیں 19 نومبر سنہ 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

حالاںکہ پیٹر مکھرجی 6 ہفتوں تک جیل میں ہی رہیں گے کیوں کہ سی بی آئی نے عدالت میں کہا کہ یہ معاملہ کافی سنگین ہے اس لیے کورٹ نے اپنے ہی حکم پر 6 ہفتوں تک اسٹے لگا دیا ہے جس کے باعث پیٹر فی الحال باہر نہیں آ سکیں گے۔

تا ہم پیٹر مکھرجی ان 6 ہفتوں میں بامبے ہائی کورٹ کے اسٹے کے خلاف سپریم کورٹ میں چیلینج کر سکتے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

بامبے ہائی کورٹ میں شنوائی کے دوران عدالت نے کہا کہ کہ جانچ کے دوران ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ پیٹر مکھرجی اس قتل میں ملوث تھے جبکہ اس وقت قتل کی واردات ہوئی اس وقت پیٹر مکھرجی بھارت میں نہیں تھے، اس کیس میں ٹرائل چل رہا ہے اور ملزم گزشتہ چار برسوں سے جیل میں ہے نیز ابھی حال ہی میں ان کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی عدالت نے پیٹر مکھرجی کو ہدایت دی کہ وہ اس دوران اپنی بیٹی ودھی، بیٹے راہل مکھرجی اور کیس سے منسلک دوسرے گواہوں سے رابطہ نہیں کریں گے۔

اس قتل معاملے میں پیٹر مکھرجی کی بیوی اندرانی مکھرجی اہم ملزم ہیں، واضح رہے کہ سنہ 2012 میں 24 سالہ شینا بورا کا قتل کیا گیا تھا یہ معاملہ اس وقت افشاں ہوا جب اندرانی مکھرجی کے ڈرائیور شیامور رائے کو ایک دیگر کیس مین گرفتار کیا گیا تھا کیوں کہ ڈرائیور نے ہی شینا بورا کی لاش کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا تھا۔

Intro:Body:

https://twitter.com/ANI/status/1225366588217380864

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.