ETV Bharat / state

Illegal Construction of Narayan Rane Bungalow نارائن رانے کے بنگلے کا غیر قانونی حصہ توڑنے کا حکم - مرکزی وزیر نارائن رانے

مرکزی وزیر نارائن رانے کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے، ہائی کورٹ نے رانے کے بنگلے پر غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کا حکم دیا اور ساتھ ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ Narayan Rane Bungalow Illegal Construction

Illegal Construction of Narayan Rane Bungalow
نارائن رانے کے بنگلے کا غیر قانونی حصہ
author img

By

Published : Sep 20, 2022, 12:59 PM IST

ممبئی: بامبے ہائی کورٹ نے مرکزی وزیر نارائن رانے کے ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع بنگلے پر ایک غیر مجاز تعمیر کو منہدم کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کرتے ہوئے غیر قانونی ڈھانچے کو دو ہفتوں میں گرانے کا حکم دیا ہے۔ Brihanmumbai Municipal Corporation

  • Bombay High Court directs BMC to demolish unauthorized construction at Narayan Rane's bungalow and also imposes a fine of Rs 10 lakhs: Petitioner's Advocate Aditya Pratap pic.twitter.com/3U3xv5UdAZ

    — ANI (@ANI) September 20, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بی ایم سی نے جوہو میں بنگلے کی مبینہ غیر قانونی تعمیر اور تبدیلی کے تعلق سے مرکزی وزیر نارائن رانے کو نوٹس بھیجا تھا۔ 21 فروری کو بی ایم سی کی ٹیم نے بنگلے کا معائنہ بھی کیا۔ بی ایم سی نے یہ نوٹس ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ کے سیکشن 351 کے تحت شہری ادارہ کے منظور کردہ منصوبے کی خلاف ورزی پر جاری کیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بنگلے کے تہہ خانے سے پورے بنگلے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آر ٹی آئی کارکن سنتوش داؤندکر نے 2017 سے بنگلے کو لے کر کئی شکایتیں درج کرائی تھیں۔ بی ایم سی نے اس سلسلے میں 25 فروری اور 4 مارچ کو دو نوٹس جاری کیے تھے۔ تاہم پہلے نوٹس میں غیر قانونی تعمیرات کا ذکر نہیں تھا۔ 4 مارچ کو بھیجے گئے نوٹس میں غیر قانونی تعمیرات کا ذکر کیا گیا تھا۔

بی ایم سی نے آرٹ لائن پراپرٹیز پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی سے 7 دنوں کے اندر جواب دینے کو کہا تھا تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ بنگلے میں جو بھی کام ہوا ہے وہ بی ایم سی سے حاصل کردہ اجازت کی بنیاد پر ہوا تھا۔ بی ایم سی نے کہا تھا کہ اگر بنگلے کے مالکان ایسا کرنے میں ناکام رہے تو اس غیر قانونی حصے کو ہٹا دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مالک کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا، اس میں قید اور جرمانے کی سزا بھی ہے۔

وہیں نارائن رانے نے بتایا تھا کہ انہیں اپنے جوہو بنگلے کے لیے نوٹس ملا ہے۔ جہاں ان کا خاندان رہتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی تعمیر نہیں کی ہے۔ وہ 2009 میں اس بنگلے میں شفٹ ہوئے ہیں۔ ان کے پاس بی ایم سی کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.