ETV Bharat / state

BMC on Corruption Charges بی ایم سی نہیں دے رہی بدعنوانیوں کی تحقیق کی اجازت - بمبئی میونسپل کمیٹی افسران

اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے بمبئی میونسپل کمیٹی (بی ایم سی) کے 95 فیصد افسران کے خلاف تفتیش کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ BMC not Giving Permission to investigate corruption Charges on BMC Officers

1
بی ایم سی نہیں دے رہی بدعنوانیوں کی تحقیق کی اجازت
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 3:55 PM IST

ممبئی: اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے بی ایم سی کے 95 فیصد افسران کے خلاف تفتیش کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے بدعنوانیوں کا پردہ فاش کرنے کے لئے کی جانے والی کارروائی، جس میں ایسے افسران جو بدعنوانیوں میں شامل پائے گئے ہیں، کے خلاف اینٹی کرپشن بیورو جانچ کر رہی ہے۔ ایسے افراد کے خلاف بی ایم سی جانچ کو آگے بڑھانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

1
بی ایم سی نہیں دے رہی بدعنوانیوں کی تحقیق کی اجازت

عام طور پر ابتدائی جانچ میں محکمہ کے جن افسران کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اس میں محکمہ کے اعلیٰ افسران سے اجازت لینا ضروری ہوتا ہے اور اسکے علاوہ جب اس معاملے کی چارج شیٹ داخل کرنی ہو تو بھی محکمے کے اعلیٰ افسر سے اجازت طلب کرنا ناگیز ہے۔ لیکن بی ایم سی اس کی اجازت سے انکار کر رہی ہے اور اس طرح سے وہ اپنے افسران کو پوری طرح سے مدد کر رہی ہے جو بدعنوانیوں میں شامل ہیں۔ بی ایم سی کے ذریعے کرپشن کے اس کھیل کو ایک آر ٹی آئی کے ذریعے بے نقاب کیا گیا ہے اور اس کی ایک کاپی ای ٹی وی بھارت کے پاس موجود ہے۔

بدعنوانیوں کے معاملے میں مہاراشٹرا اینٹی کرپشن بیورو میں محکمہ بی ایم سی کے 95 فیصد افسران کے خلاف معاملے درج ہوئے ہیں لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ معاملے کی جانچ کو آگے بڑھانے کے لئے بی ایم سی اینٹی کرپشن بیورو کو اجازت نہیں دے رہی ہے۔ جانکاری میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کی بدعنوانیوں میں شامل 200 بی ایم سی افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جبکہ 142 الگ معاملوں میں اینٹی کرپشن بیورو کے ذریعے کارروائی کی گئی ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو نے 142 معاملوں میں سے 105 معاملوں کی چار شیٹ داخل کر دی ہے جبکہ 37 معاملوں میں چارج شیٹ داخل کرنا ابھی باقی ہے جس لیے محکمہ بی ایم سی اجازت نہیں دے رہا۔

اینٹی کرپشن بیورو کے قوانین کے مطابق کسی بھی معاملے کی جانچ کے لیے اینٹی کرپشن بیورو کو اس محکمہ (بمبئی میونسپل کمیٹی) کے اعلی افسران سے اس بات کی اجازت لینی ضروری ہے۔ بی ایم سی نے 395 معاملوں کی ابتدائی جانچ مکمل کر لی ہے اب بی ایم سی 377 معاملوں کو لیکر چارج شیٹ داخل کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ محکمہ بی ایم سی بدعنوانی میں شامل افسران کی پوری طرح سے مدد کر رہی ہے اس طرح سے 95 فیصد معاملوں میں محکمہ بی ایم سی اینٹی کرپشن بیورو کو جانچ کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ حائل کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: BMC Corruption Case بی ایم سی ایک ہی کمپنی کو دواؤں کا ٹھیکہ دے رہی ہے، بی جے پی کا الزام

واضح رہے کہ سنہ 2018 میں کرپشن قوانین میں یہ شامل کیا گیا ہے کی اینٹی کرپشن بیورو اگر کسی بھی سرکاری افسر کے خلاف کارروائی کرتی ہے تو ان کی تفتیش کے لیے متعلقہ محکمہ کے اعلی افسران سے اس کی اجازت نہیں ہوگی اس طرح سے ابتدائی جانچ کے لیے اینٹی کرپشن بیورو کو اُن افسران کے خلاف جانچ کے لئے محکمے سے اجازت دی جاتی ہی لیکن جب جانچ آگے بڑھائی جاتی ہے اور چارج شیٹ داخل کی جاتی ہے تو اینٹی کرپشن بیورو کو جانچ آگے بڑھانے کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.