مہاراشٹر کے صنعتی شہر ممبئی میں بی ایم سی کے نائب کمشنر رمیش پوار ایک پروگرام میں شامل تھے۔ جہاں انہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سامنے رکھے سینیٹائزر کو پانی سمجھ کر پینے لگے، غنیمت یہ رہی کہ انہیں جلد ہی احساس ہوا کہ وہ جو پی رہے ہیں وہ پانی نہیں ہے۔
غور طلب ہے کہ سنہ 2021۔22 کے لیے محکمہ تعلیم کا بجٹ پیش کیے جانے لیے منعقدہ تقریب کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
بی ایم سی کے نائب کمشنر رمیش پوار نے اس وقت سینیٹائزر پی لیا، جب وہ بجٹ پڑھ رہے تھے، لیکن جیسے ہی انہوں نے سینیٹائزر پیا، انھیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا۔
مزید پڑھیں:
بلڈر پر بدعنوانی کا الزام، شردھا جادھو کا ہنگامی دورہ
اس دوران دوسرے ملازم نے انھیں روکنے کی کوشش بھی کی لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی حالانکہ انہوں نے فوراً پانی پی کر منہ صاف کر لیا۔