ETV Bharat / state

Rahul Narwekar Elected as Maha Assembly Speaker: بی جے پی کے راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب

مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل کے درمیان اتوار کو قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اسپیکر کے عہدے کے لئے ہوئے انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار راہل نارویکر مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار راجن سالوی کو 57 ووٹوں سے شکست دے کر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر منتخب کر لیے گئے۔ Maharashtra Assembly Speaker Election

Maharashtra Assembly Speaker Election
مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل
author img

By

Published : Jul 3, 2022, 1:04 PM IST

مہاراشٹر: راہل نارویکر کو آج صبح 11 بجے قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں اسپیکر کے انتخاب میں 164 ووٹ ملے جبکہ ان کے حریف راجن سالوی کو 107 ووٹ ملے۔ اسپیکر کے عہدے کا انتخاب جیتنے کے بعد وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے نارویکر کو اسپیکر کی کرسی پر بٹھایا۔ اس دوران جئے مہاراشٹر، جئے شیواجی اور جئے شری رام کے نعرے لگائے گئے۔ اجلاس کے دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے بی جے پی امیدوار کے خلاف ووٹ ڈالنے سے پرہیز کیا۔ اس کے دونوں ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ غیر جانبدار رہے جبکہ ایم آئی ایم کے اراکین اسمبلی نے بھی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ Maharashtra Assembly Session

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.