ETV Bharat / state

جالنہ: پولیس کے ہاتھوں بی جے پی کارکن کی پٹائی - brutally beaten by police

ریاستِ مہاراشٹرا کے جالنہ میں بی جے پی کارکن کی جالنہ پولیس نے بے رحمانہ پٹائی کر دی پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی بے تحاشہ پٹائی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے، جالنہ میں اسپتال میں ہنگامہ کرنے کی وجہ سے نوجوان کی پٹائی کی گئی۔

beaten-by-police
beaten-by-police
author img

By

Published : May 27, 2021, 5:00 PM IST

جالنہ پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی بے تحاشہ پٹائی کا ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ پولیس جس نوجوان کو بے دردی سے پیٹ رہی ہے، اس کانام شیوراج ناریل والے بتایا جاتا ہے، شیوراج جالنہ بی جے پی یووا مورچہ کا ضلع جنرل سکریٹری ہے۔

پولیس کے ہاتھوں بی جے پی کارکن کی بے رحمانہ پٹائی

مقامی ذرائع کے مطابق نو مئی کو جالنہ کے ایک پرائویٹ اسپتال میں کورونا مریض کی موت ہوگئی تھی۔ اس وقت ڈاکٹروں نے مناسب علاج نہیں کیا، یہ الزام عائد کرکے کچھ نوجوانوں نے اسپتال میں ہنگامہ کیا تھا۔

کہا جاتا ہیکہ ہنگامہ کرنے والوں میں شیوراج بھی شامل تھا اتنا ہی نہیں شیوراج پر یہ الزام بھی ہیکہ پولیس نے اس وقت ہجوم کو منتشر کیا تو شیوراج نے اس کی ویڈیو بنائی تھی جس کی وجہ سے پولیس اسٹیشن میں شیوراج کو طلب کرکے اس کی پٹائی کی گئی۔

اس معاملے میں باضابطہ جالنہ پولیس کی طرف سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے تاہم پولیس کی بے رحمانہ پٹائی سے عوام میں برہمی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.