ETV Bharat / state

BJP on Maharashtra Election مہاراشٹر ودھان سبھا انتخابات میں بی جے پی کا 152 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ - دعوے کے بعد ایک بڑا سوال کھڑا

اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 288 میں سے 152 سے زیادہ اور لوک سبھا کی 48 میں سے 45 سیٹیں جیت لے گی۔ یہ دعویٰ بی جے پی کے ریاستی صدر چندر شیکھر باونکولے نے بھیونڈی میں منعقدہ مہاوجے ابھیان کے دوران ہونے والے خطاب میں کہا۔

مہاراشٹر ودھان سبھا انتخابات میں بی جے پی کا 152 سیٹیں جیتنے کا دعویٰ

author img

By

Published : Jul 15, 2023, 5:23 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر بی جے پی کے صدر کے اس دعوے کے بعد ایک بڑا سوال کھڑا ہو گیا ہے کہ بی جے پی کے ساتھ شیو سینا (شندے) اور این سی پی (اجیت) کو کتنی سیٹیں ملیں گی۔ شندے پہلے ہی 80 سے 85 سیٹوں پر اور اجیت پوار نے 90 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی بات کہی ہے۔ باونکولے نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے نقطہ نظر سے ہی سیٹوں کے حساب کتاب کی ترتیب دی ہے اور انتخابات کے بعد بی جے پی ریاست میں نمبر ایک پارٹی ہوگی۔ بی جے پی 152 سے زیادہ سیٹیں جیتے گی اور شندے اور اجیت پوار کے ساتھ مل کر 200 سیٹیں جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار ہمارے 106 ایم ایل اے جیتے تھے، 10 آزاد ایم ایل اے بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ بی جے پی مہاراشٹر میں نمبر ون پارٹی ہے اور رہے گی۔ وہ پارلیمنٹ سے لے کر پنچایت کی سطح تک کام کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گھر چلو ابھیان کے ذریعے ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ بی جے پی آئندہ انتخابات کے لیے جنگی پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ کام کے جائزے کے لیے 288 وار رومز تیار کیے گئے ہیں۔ بی جے پی میں بڑی تعداد میں لوگوں کو پارٹی سے جوڑنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Impose President Rule مہاراشٹرمیں فوری طورپر صدرراج نافذ کریں: نانا پٹولے

ریاستی بی جے پی کے زیر اہتمام مہاوجے 2024 ورکشاپ کا افتتاح چندر شیکھر باونکولے اور قومی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج سی ٹی روی کی موجودگی میں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.