ETV Bharat / state

BJP Protests in Aurangabad: پانی کی قلت کا معاملہ، بی جے پی کا کمشنر کے گھرکے باہر احتجاج

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 4:40 PM IST

اورنگ آباد شہر کے سڈکو ہڈکو علاقے میں پانی کی قلت کے خلاف بی جے پی نے واٹر سپلائی محکمہ کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا لیکن وہاں حکام نے احتجاج کرنے والوں کی ایک نہ سنی جس کے بعد احتجاج کرنے والے سبھی لوگ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ BJP Protests over Water Shortage in Aurangabad

پانی کی قلت معاملہ، بی جے پی نے کمشنر کے گھرکے باہر احتجاج کیا

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں پانی کی قلت پر بی جے پی نے واٹر سپلائی محکمہ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا لیکن وہاں پر حکام کی عدم توجہی کے بعد پارٹی کارکنان نے میونسپل کمشنر کے گھر کے باہر پہنچ کر احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریان کو دس دن میں ایک دن پانی مل رہا ہے۔ اسی کے مد نظر لوگوں نے میونسپل ایڈمنسٹریٹر کے بنگلے پر احتجاج کیا جس کے بعد میونسپل ایڈمنسٹریٹر پانڈے نے وعدہ کیا کہ پانی کا معاملہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ BJP Protests over Water Shortage in Aurangabad

اورنگ آباد شہر کے سڈکو ہڈکو علاقے میں پانی کی قلت کے خلاف بی جے پی نے واٹر سپلائی محکمہ کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا لیکن وہاں حکام نے احتجاج کرنے والوں کی ایک نہ سنی جس کے بعد احتجاج کرنے والے سبھی لوگ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کے گھر کے باہر پہنچ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ واٹر ٹیکس ادا کرنے والوں کو دس دن میں ایک بار پانی مل رہا ہے ، جب کہ پانی ٹیکس کے نام پر چار ہزار روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Protest In Rajouri: راجوری میں محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

احتجاجی مظاہرہین کا الزام ہے کہ میونسپل کمشنر سمیت کارپوریشن کے دیگر حکام عوامی مسائل کے معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو شدید احتجاج درج کیا جائے گا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر آستک کمار پانڈے نے مظاہرین سے بات کرکے معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.