بی جے پی رہنما رام کدم نے بی ایم سی کے ذریعے کورونا کے مریضوں کے ساتھ لاپرروائی اور مبینہ زیادتی سے متعلق کہا کہ بی ایم سی پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کورونا کے مریضوں کو علاج اور ٹیسٹ کے نام پر ہراساں کیا جاتا ہے اور اس کا خمیازہ مریضوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔
رام کدم نے کہا کہ بی ایم سی کورونا کے مریضوں کی رپورٹ مریضوں کو دینے سے منع کیا ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بی ایم سی کے پاس اسپتالوں میں بیڈ نہیں ہے اور ان کمیوں کو پوشیدہ رکھنے کے لیے بی ایم سی نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
بی جے پی نے مطالبہ کیا کہ بی ایم سی نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد کو چھپائے رکھا ہے اس کی جانچ ہو۔