پونے: مہاراشٹر کے پونے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے لکشمن جگتاپ کا منگل کی صبح طویل علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔ایم ایل اے جگتاپ گزشتہ دو سال سے بیمار تھے ۔ مارچ 2022 میں ان کے اہل خانہ انہیں علاج کے لیے امریکہ لے گئے اور اپریل 2022 میں وہ وطن واپس آئے۔ طبیعت ناساز ہونے پر انہیں علاج کے لیے بنیر کے جوپیٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ Laxman Jagtap passes away in Maharashtra
متوفی کے اہل خانہ نے آج بتایا کہ ان کی صحت دن بدن تشویشناک ہوتی جارہی تھی لیکن مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے وہ مرتے دم تک لڑتے رہے۔ ڈاکٹروں نے بہت کوشش کی لیکن آخر کار تمام تدبیریں بے سود گئیں اور آج ان کا انتقال ہوگیا۔ان کے پسماندگان میں اہلیہ اشونی، بیٹی ایشوریہ، بھائی سابق کارپوریٹر شنکر اور وجوانا جگتاپ ہیں۔ وہ گزشتہ 35 برسوں ں سے شہر کی سیاست میں سرگرم تھے اور چار بار کارپوریٹر اور چار بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔
یو این آئی