اورنگ آباد: لوک سبھا میں میں بی جے پی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے %33 خواتین ریزرویشن بل کی سبھی سیاسی جماعتوں نے حمایت کی لیکن مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی اور امتیاز جلیل نے اس بل کے خلاف ووٹ کیا۔ اس کے بعد ملک کے کئی سارے علاقوں میں منجلس کے دونوں ہی لیڈران کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اسی کی ایک کڑی میں بی جے پی مہیلا مورچہ نے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی اور امتیاز جلیل کے خلاف اورنگ آباد کے کرانتی چوک پر شدید احتجاج کیا۔ احتجاج کرنے والی بی جے پی خواتین سیل کی لیڈران نے مجلس کے دونوں ہی لیڈران کی تصویروں پر چوڑیاں پہنائی اور تصویروں کو جوتے مار کر اپنا احتجاج درج کروایا۔
اس دوران کئی سارے خواتین نے امتیاز جلیل کے خلاف زوردار نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ آنے والے انتخابات میں ایم پی جلیل کو ان کی جگہ دکھائی جائیں گی ہے۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک پولیس کا بھی سخت بندوبست رکھا گیا تھا تاکہ یہ احتجاج پرسکون ہو سکے۔ اس دوران ایم پی امتیاز جلیل کے مجسمہ کو قبضے میں لینے کے لیے خواتین پولیس اور خواتین کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کی بھی نوبت آگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اسپتال میں اموات حکومتی نظام کی ناکامی کو اجاگر کرتا ہے، شردپوار
احتجاج کے دوران بی جے پی کارکنان نے ایک گدھے کو بھی لے کر آگئے احتجاج کرنے والی خواتین نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے گدھے کے گلے میں ایم پی امتیاز جلیل کی تصاویر ڈال کر کیا نعرے بازی کرنے لگی، اس موقع پر بی جے پی مہیلا مورچہ کے ذمہ داران موجود تھے۔