ETV Bharat / state

نوزائیدہ بچوں کی موت پر آج بھنڈارہ میں بند کی کال

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 10:19 AM IST

ممبئی کے مشرق میں 900 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع بھنڈارہ میں پیش آئے سانحہ میں ضلع کے ایک سرکاری اسپتال کے بچوں کے وارڈ میں آتشزدگی سے 10 نوزائیدہ بچوں کا دم گھٹنے کی وجہ سے موت ہوئی۔

نوزائیدہ بچوں کی موت پر آج بھنڈارہ میں بند کی کال
نوزائیدہ بچوں کی موت پر آج بھنڈارہ میں بند کی کال

اس سلسلے میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے ضلعی اسپتال میں لگنے والی آگ میں دس بچوں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کرنے کے لیے مہاراشٹر کے ضلع بھنڈارا میں آج بند کی کال دی ہے۔

بھنڈارا سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ سنیل مونڈھے نے صحافیوں کو بتایا کہ پارٹی ہفتے کے واقعے کی عدالتی تحقیقات یا کسی ریٹائرڈ جج کی تحقیقات چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم سوگوار خاندانوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ بھی چاہتے ہیں'۔

مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے متعلق رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ' ہمیں توقع تھی کہ وہ فوری طور پر سول سرجن ، ڈاکٹروں اور دیگر عملے کو معطل کردیں گے اور تفصیلی تحقیقات کا حکم دیں گے تاہم ایسا کچھ نہیں ہوا جو قابل افسوس ہے'۔

ممبر پارلیمنٹ سنیل مونڈھے نے کہا کہ' بی جے پی نے حکومت کی توجہ مبذول کروانے کے لیے آج بھنڈارا میں بند کا مطالبہ کیا ہے '۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.