تینوں کی میڈیکل رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد میونسپل انتظامیہ نے ان مریضوں کے اہل خانہ کے افراد کو ٹاٹا امنترا کورنٹائن سینٹر داخل کرادیا ہے اور سبھی کے نمونے جانچ کے لیے روانہہ کردیے گئے ہیں۔جس کے بعد بھیونڈی شہر میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔
جبکہ شہر کے لیے خوشگوار خبر یہ رہی کہ دوپہر پیر کو کورونا پازیٹیو کے دو مریض کی رپورٹ نگیٹیو آنے کے بعد انھیں تھانے سول اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
بھیونڈی شہر اور مضافات میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں اب تک 19 سے زائد مریض کورونا علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیے جاچکے ہیں جبکہ درجنوں افراد کورنٹائن سینٹر بھیجے گئےہیں۔اسی کے پیش نظر انتظامیہ نے بھی شہر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا ہے،
صحتیاب ہوئے دونوں لوگ اسپتال سے بھیونڈی کے ویتال پاڑہ علاقے پہنچے جہاں میونسپل کمشنر پروین اشٹیکر ،اسسٹنٹ کمشنر بالا رام جادھو کارپوریٹر ارون راوت سمیت مقامی افراد نے ساجد انصاری پر پھول برساتے ہوئے تالیاں بجاکر پرتپاک استقبال کیا۔
ڈسچارج ہونے والے ان دونوں مریضوں کو تھانے کے سیول اسپتال میں علاج کے لیے رکھا گیا تھا، اوچت پاڑہ کے رہائشی جمال انصاری کے اسپتال سے گھر واپسی پر مقامی کارپوریٹر احمد حسین صدیقی، ڈپٹی میئر عمران خان، میونسپل کمشنر سمیت مقامی شہریوں نے پھولوں سے استقبال کیا۔
جمال انصاری نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس بیماری سے گھبرائیں نہیں اس کا آسان اور اچھا علاج ہے اسپتال میں ہر طرح کی سہولت موجود ہے بس عوام احتیاط برتیں اور اس کا شبہ ہونے پر اسپتال سے رجوع کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی لاک داؤن کی تعمیل ہونی چاہئے یہ ہمارے حق میں ہے نہ کہ ہمارے خلاف ہے۔
ساجد انصاری نے کہا ہاتھ دھوتے رہیں اور اگر آپ نمازی ہیں تو پانچ مرتبہ وضو کریں گے ہاتھ ویسے ہی صاف رہیں گے لیکن باہر نکلیں تو ماسک او سنیٹائزر کا استعمال کریں۔
اس طرح ان دنوں مریضوں کے ڈسچارج پر شہریوں اور شہر انتظامیہ نے بھی مسرت کا اظہار کرتے ہوئےکورونا کے خلاف جنگ میں اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب بھیونڈی شہر کے پھولے نگر کی اسپتال میں کام کرنے والی 26 سالہ خاتون بھی کورونا سے متاثر پوئی گئی ہے اس کے علاوہ بھادوڑ کے رہنے والے 55 سالہ شخص جو پہلے کسی مرض کے سبب اسپتال میں زیر علاج تھے وہ بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
تیسرا مریض شہر کے برہمانند نگر علاقے کا رہنے والا 35 سالہ شخص ہے جو ممبئی ایک اسپتال میں علاج کے لیے اپنی بہن کے ساتھ تھا لیکن وہ وہیں کورونا متاثر ہوگیا ۔
اس طرح شہر میں کل 19 مریض کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں ان میں بھی بھیونڈی شہر کے صرف 17 مریض ہیں، خوش آئند بات یہ ہے کہ ابھی تک اس مہلک بیماری کے سبب کسی کے موت کی ناخوشگوار خبر نہیں آئی ہے۔