ETV Bharat / state

بھیونڈی: مہاجر مزدور آبائی مقام جانے کے لیے اب بھی پریشان

ایشیا کے مانچسٹر کے طور پر منفرد شناخت رکھنے والے پاور لوم صنعتی شہر بھیونڈی میں یومیہ اجرت کر کے اپنے اہل خانہ کی کفالت کرنے والے مزدور تقریبا دو ماہ سے پریشان حال ہیں۔

بھیونڈی: مہاجر مزدور آبائی وطن جانے کے لیے اب بھی پریشان

author img

By

Published : May 22, 2020, 11:54 AM IST

غریبی، بے روزگاری اور فاقہ کشی سے پریشان مزدور اب بھی اپنے آبائی وطن جانے کے لیے پریشان حال ہے۔

بھیونڈی: مہاجر مزدور آبائی وطن جانے کے لیے اب بھی پریشان

پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں 6 لاکھ سے زائد پاورلوم ہے اور ان پاورلوم کارخانوں میں یومیہ اجرت کرنے والے مزدوروں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ سے زائد ہے۔

تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار مزدوروں شمالی ہند اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ، مغربی بنگال سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایک مجموعی اندازے کے مطابق تقریباً 80 فیصدی مہاجر مزدور ،پیدل ،سائیکل اور مالبردار گاڑیوں سے اپنے آبائی وطن کوچ کر چکے ہیں۔ مگر اب ایسے غریب بے روزگار مزدور ہے جن کے پاس پیسے نہیں ہے وہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کی بسیز کے ذریعہ مفت میں ریاست مہاراشٹر کی سرحد تک جانے کے لیے صبح سے لیکر شام تک قطار میں کھڑے رہ کر اپنی باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہے۔

مزدوروں کے مطابق صبح سویرے سے لیکر دیر شام تک لمبی قطار میں لگتے ہیں تاکہ انہیں بھی ریاست کی سرحد تک جانے والی بس میں سیٹ میسر ہوجائے اور وہ وہاں پہنچنے کے بعد آگے کا انتظام کریں مگر طویل لائن کے سبب انہیں اس بات کی امید گنجائش کم ہوجاتی ہے کیونکہ شام ہوجاتی ہے اور دوبارہ صبح سویرے پھر سے قطار بند ہونا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.